پانچ سے 8 جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان اور سیلاب کا خطرہ

Read Time:1 Minute, 58 Second

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 2 تا 8 جولائی 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران شدید بارشوں کے سبب بعض علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں 5-8 جولائی کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملک بھر کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض علاقوں میں بارش موسلا دھار ہونے کی توقع ہے۔

آج بروز جمعرات بالائی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں چند مقاما ت پر تیز، موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔

جمعه کے روز بالائی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور جنوبی بلوچستان میں چند مقاما ت پر تیز اور موسلادھاربارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمال و مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں چراٹ 98 ملی میٹر، بنوں 16 میں ملی میٹر، پشاور سٹی میں 01 ملی میٹر، پنجاب کے علاقہ جہلم میں 31 ملی میٹر، منگلا میں 29 ملی میٹر، اٹک، ملتان سٹی میں 14ملی میٹر، اسلام آباد میں (ایئرپورٹ 06، گولڑہ، زیروپوائنٹ 01ملی میٹر)، گجرات میں 04ملی میٹر، راولپنڈی میں (چکلالہ، پیروداھی 03ملی میٹر)، چکوال میں 02 ملی میٹر، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین میں 01ملی میٹر، کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں (ایئرپورٹ 20، سٹی 18ملی میٹر)، راولاکوٹ میں 05ملی میٹر، کوٹلی میں 02ملی میٹر، بلوچستان کے علاقے خضدار میں 15 ملی میٹر، ژوب میں 06 ملی میٹر،گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 06 ملی میٹر اور اسکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 48، دالبندین 47، دادو،سبی اور چلاس میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوب گئی، 43 افراد لاپتہ
Next post شیفالی جریوالا کی موت کی خبروں پر معروف عالم دین مفتی طارق مسعود کا ردعمل بھی سامنے آ گیا