مشعال ملک کی ایرانی سفیر سے ملاقات: ایران-اسرائیل جنگ، کشمیر و فلسطین کے حل اور عالمی اتحاد پر زور

Read Time:1 Minute, 52 Second

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی و انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مشعال ملک نے ایرانی سفیر رضا مہدی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خطے کی حالیہ صورتِ حال اور عالمی تنازعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

مشعال ملک نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “جنگ میں معصوم لوگ مارے گئے، ہم چاہتے ہیں کہ جنگ بند ہو، امن قائم ہو اور تمام مسائل کا مستقل حل نکالا جائے۔” ان کا کہنا تھا کہ “ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطین اور کشمیر جیسے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے، دنیا میں کشیدگی اور تنازعات برقرار رہیں گے۔ مشعال ملک نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری ان مسائل کی سنگینی کو سمجھے اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ میں ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی کہ ایران نے موساد کے ایجنٹس کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا، “جنگ میں بھی ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، اور سچائی دنیا کے سامنے آئی ہے۔”

بھارت کے کردار پر بات کرتے ہوئے مشعال ملک نے الزام عائد کیا کہ “بھارت نے اپنے ہی لوگوں کو مروا کر آبی دہشتگردی شروع کی ہے۔ مودی اور آر ایس ایس براہ راست دہشتگردی میں ملوث ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان ہمیشہ دنیا کو بھارتی دہشتگردی سے آگاہ کرتا آیا ہے۔”

مشعال ملک نے انکشاف کیا کہ اسرائیل ایران جنگ کے دوران فیلڈ مارشل امریکہ میں موجود تھے اور انہوں نے سیز فائر کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے کام کرنے والوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ ہوئے تو جنگیں سڑکوں اور گلیوں تک پہنچ جائیں گی۔ “دنیا کو چاہیے کہ ان مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دے، ورنہ عالمی امن ایک خواب بن کر رہ جائے گا،” مشعال ملک نے کہا۔

آخر میں انہوں نے عالمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “جتنی دنیا متحد ہوگی، مودی اور نیتن یاہو کو اتنا ہی سخت وقت ملے گا۔”

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
Next post سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ