لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک

Read Time:34 Second

لزبن: لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

اسپینش میڈیا کے مطابق 28 سالہ فٹبالر کی گاڑی جمعرات کی صبح شمالی اسپین کے شہر زمورا میں حادثے کا شکار ہوئی۔ ڈیاگو جوتا کے بھائی آندرے سوا بھی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ آندرے سوا پرتگال میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کھیلتے تھے۔

ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال کی ٹیم میں شامل تھے۔ جوتا نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیاگو جوتا نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایران اور اسرائیل کے سیز فائر کے پیچھے بھی وردی کا کردار ہے، محسن نقوی
Next post جاپانی جزائر میں 2 ہفتوں میں 900 زلزلے، خوف نے جاپانیوں کی نیند اڑا دی