انگلینڈ کی 14 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں فتح، وائٹ واش سے بھی بچ گیا

Read Time:56 Second

میلبرن: انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ میں 14 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر فتح حاصل کر لی، وائٹ واش ہونے سے بھی بچ گیا۔

میلبرن میں ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ نے 175 رن کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 132 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 152 رنز بنائے تھے، انگلینڈ پہلی اننگز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل 40 رن بنا کر نمایاں رہے، انگلش فاسٹ بولر جوش ٹنگ نے میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں، برائڈن کارس نے دوسری اننگز میں 4 آسٹریلوی بیٹرز کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ دوسری اننگز میں 46 رن کے ساتھ نمایاں رہے، واضح رہے کہ 5 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post امریکی شہری کی قسمت جاگ اٹھی؛ 500 ارب کی تاریخی لاٹری جیت لی