بڑی اسکرینز پر پاک بھارت فائنل کہاں دیکھا جا سکتا ہے؟

Read Time:54 Second

کراچی: سندھ حکومت نے ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل میچ میں پاک بھارت ٹاکرا براہِ راست دکھانے کیلئے صوبے کے چھ بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں روایتی حریف فائنل میں مدمقابل ہوں گے، جس پر شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

گرین شرٹس فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہیں، جبکہ شائقین کو قومی ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستانِ جوہر اور حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل میں بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، جہاں شہری میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اسی طرح گھوٹکی کے علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس، شہید بینظیرآباد کے بلاول اسپورٹس کمپلیکس، میرپورخاص کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم، اور لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں بھی میچ براہِ راست دکھایا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ آج فائنل میں ٹکرائیں گی
Next post منگنی ٹوٹنے کی رنجش، لڑکی کو زہر دیکر قتل کرنے کے بعد لڑکے کا سوشل میڈیا پر اعتراف جرم