درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک

Read Time:41 Second

تہران: درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

ایرانی جریدے نے افغان باشندوں کی سرحدی دراندازی پر رپورٹ کیا ہے کہ متعدد افغان شہری غیر قانونی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے، 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کی گئیں۔

ایرانی جریدہ کی رپورٹ کے مطابق ایران افغان سرحد پر 40 ہلاکتوں اور متعدد مہاجرین کے لاپتہ ہونےکی اطلاعات ہیں، افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سینئرایرانی سرحدی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دگنا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ایرانی جریدے کے مطابق رواں سال 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین، پناہ گزینوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان میں بھی سپر فلو کہلائے جانے والے انفلوئنزا کی موجودگی کا انکشاف
Next post افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر