حرا مانی نے کنگنا رناوٹ کو چھپکلی کہہ ڈالا

حرا مانی نے کنگنا رناوٹ کو چھپکلی کہہ ڈالا

Read Time:1 Minute, 6 Second

اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوٹ کی سوشل میڈیا پر کھچائی کردی۔

حرا مانی کی جانب سے کنگنا رناوت پر دیے گئے ایک سخت بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔ اس بیان کے بعد ان کے مداح حرا مانی کو سراہتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں حرا مانی نے مسلمان مخالف اداکارہ کنگنا پر تنقید کے تیر برسائے۔

حرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہریتھک روشن نے کنگنا کو صحیح لات ماری، کنگنا کے پاس کوئی کام نہیں رہا۔ پوسٹ میں حرا مانی نے یہاں تک کہ کنگنا کو ”چھپکلی“ تک کہہ ڈالا۔

اپنے پیغام میں حرا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں کنگنا کو ناپسند کیا جاتا ہے بلکہ بھارت میں بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔

مزید برآں حرا مانی نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھارت کو جو ردعمل ملا ہے، وہ ان کے آنسوؤں سے بھی کم نہیں ہوگا۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند کنگنا پاک بھارت کشیدگی کی شروعات سے ہی سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف زہر اُگل رہی ہیں اور انہیں اب پاک آرمی کی جوابی کارروائی کے بعد سبق سیکھ لینا چاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستانی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال
Next post امریکہ کا وہ شہر جہاں 2 انچ سے زیادہ اونچی ہیلز پہننے پر اجازت نامہ درکار ہوگا