
راج کنڈرا فراڈ کیس میں نیا موڑ، شلپا شیٹی نے خاموشی توڑ دی
ممبئی: بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے وکیل پرشانت پٹیل نے راج کنڈرا کے 15 کروڑ شلپا کی کمپنی کو منتقل کرنے کو الزام کو جھوٹ قرار دے دیا۔
اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ خبر بالکل جعلی ہے اور عوام میں بدنامی کے لیے پھیلائی گئی ہے، شلپا کو کبھی بھی ایسی رقم موصول نہیں ہوئی اور تمام نیوز چینلز کے خلاف ہرجانے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ راج کنڈرا نے 60 کروڑ روپے میں سے 15 کروڑ روپے شلپا کی کمپنی کو منتقل کیے۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
بھارتی اکنامک آفینسز ونگ کے مطابق راج کنڈرا نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ 60 کروڑ روپے میں سے کچھ رقم اداکارہ بپاشا باسو، نہا دھوپیا اور پروڈیوسر ایکتا کپور کو پیشہ ورانہ فیس کے طور پر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اکنامک آفینسز ونگ راج کنڈرا، شلپا شیٹی اور دیگر افراد کے خلاف 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں قرض اور سرمایہ کاری کے بہانے دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ راج کُنڈرا سے 15 ستمبر کو پانچ گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی بھی گئی تھی، جو ان کے مختلف بینک لین دین تک بھی پھیل گئی ہے۔
Average Rating