جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد آگے بڑھنے کا سادہ فارمولاشیئر کر دیا

Read Time:1 Minute, 6 Second

اسلام آباد: پاکستان کی مشہور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسر، ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد زندگی کی تلخ یادوں کو پیچھے چھوڑنے کا ایک آسان طریقہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک حالیہ ویڈیو کے ذریعے جنت مرزا نے خود کو ’لَو گرو‘ یعنی محبت کا استاد قرار دیتے ہوئے زندگی کے ایک اہم سبق کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بریک اپ اور اسکے بعد ہونے والی پریشانیوں کا سامنا کرنے والوں کو حوصلہ افزامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرزندگی میں کبھی کوئی شخص آپ کو دھوکا دے یا آپ کے ساتھ برا سلوک کرے، تو سب سے پہلے آپ کو اُسے دل سے معاف کرنا ہوگا۔

جنت مرزا کا یقین ہے کہ جب تک آپ کسی کو معاف نہیں کرتے تو ذہنی سکون اور ترقی کی طرف قدم بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے۔

اس موقع پر جنت مرزا نے حضرت علیؓ کے ایک مشہور قول کا ”آزمائے ہوئے شخص کو دوبارہ آزمانا نہیں چاہیے“ کا حوالہ بھی دیا۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ واقعی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تو جس نے بھی آپ کا دل دکھایا ہے، اُسے معاف کر دیں۔ اس عمل سے آپ کو ذہنی سکون اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ایک نیا آغاز ملے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارت کی دم ٹیڑھی کی ٹیڑھی، پاکستان کو پھر دھمکی دے دی
Next post نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش