
پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کپتان کا نام سامنے آگیا
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
لاہور قلندرز کو 4 سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل ٹین کے کمنٹیٹر پینل نے پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان سپر لیگ ایکس کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کیا ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے 2 ساتھی شامل ہیں۔
سکندر رضا اور فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی۔
پی ایس ایل کی ٹیم میں رنرز اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 3 کھلاڑی حسن نواز، ابرار احمد اور شہیم اشرف بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو پی ایس ایل ٹیم میں شامل کیا گیا جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر، اوپننگ پارٹنر جیمز ونس اور فاسٹ بولر حسن علی جبکہ خوشدل شاہ کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے نوجوان باصلاحیت فاسٹ باؤلر علی رضا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس الیون:
- فخر زمان (لاہور قلندرز)
- صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)
- ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز)
- جیمز ونس (کراچی کنگز)
- حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
- سکندر رضا (لاہور قلندرز)
- فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
- شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)
- حسن علی (کراچی کنگز)
- علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ
- ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
- خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12 ویں کھلاڑی)
More Stories
ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
سیول: جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم...
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حسن علی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا
اسلام آباد: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز...
حسن علی کی 5 وکٹیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20میچ میں ہرا دیا
لاہور: تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 37...
دس گھنٹے کی فلائٹ، دس منٹ پہلے میدان میں ـــ تھکے ہوئے سکندر رضا نے قلندرز کو چیمپئن بنا دیا
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو...
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل...
پی ایس ایل 10 کے تاج کیلئے آخری جنگ آج قذافی اسٹیڈیم میں لڑی جائے گی
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے فائنل کا بڑا ٹاکرا آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے، جہاں...
Average Rating