
حسن علی کی 5 وکٹیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20میچ میں ہرا دیا
لاہور: تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے ہرا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیئے گئے 203 رنز ہدف کے تعاقب میں 164 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی 5 وکٹیں لیکر نمایاں رہے، شاداب خان نے 2، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور سلمان آغا نے ایک ایک آوٹ کیا۔
بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جاکر علی نے 36 اور تنزید حسن نے 31 رنز بنائے۔
اس سے پہلے پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے 56، شاداب نے 48 اور حسن نواز 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے شوریف الاسلام دو جب کہ مہدی حسن، حسن، نتظیم، رشاد اور شمیم ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی فارم میں ہیں، ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، امید ہے کھلاڑی توقعات پر پورے اتریں گے۔
بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ نئی جگہ پر نئی کرکٹ کھیلیں گے، اگر ٹاس جیت جاتے تو بالنگ ہی کرتے۔
قومی ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، کپتان سلمان آغا، حسن نواز اور نائب کپتان شاداب خان شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث روف اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
More Stories
پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کپتان کا نام سامنے آگیا
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم آف دی...
دس گھنٹے کی فلائٹ، دس منٹ پہلے میدان میں ـــ تھکے ہوئے سکندر رضا نے قلندرز کو چیمپئن بنا دیا
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو...
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل...
پی ایس ایل 10 کے تاج کیلئے آخری جنگ آج قذافی اسٹیڈیم میں لڑی جائے گی
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے فائنل کا بڑا ٹاکرا آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے، جہاں...
پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی
لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر...
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلزکا اعلان
اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کےلیےمیچ آفیشلزکا اعلان کردیا۔ آئی...
Average Rating