آج کے بعد تم سے کوئی شکوہ نہیں رہا؛ خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان کو میسیج

Read Time:1 Minute, 29 Second

اسلام آباد: اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے درمیان تلخ ماضی سے سب ہی آگاہ ہیں لیکن حال ہی میں ایک پیشرفت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

ڈرامہ نگار، شاعر اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو ایک میسیج بھیجا ہے جو دراصل اداکارہ کے ایک حالیہ بیان پر لکھاری کا جواب ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ماہرہ خان نے پوڈ کاسٹ میں تسلیم کیا کہ میرے خلاف ٹویٹ کرنے کے بجائے ماہرہ کو مجھ سے براہ راست فون پر بات کرنا چاہیے تھا۔

ڈراما نگار نے کہا کہ یہ ماہرہ خان کا بڑا پن ہے۔ میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ہمارے درمیان ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ میں نے جب بھی ماہرہ خان پر تنقید کی، اُس سے خود مجھے تکلیف ہوئی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان ;کی تازہ گفتگو سن کر میں نے انھیں میسیج کیا کہ آج کے بعد تم سے کوئی شکوہ نہیں رہا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ماہرہ خان نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خلیل الرحمان قمر پر ماضی میں جو تنقید کی تھی وہ جذباتی ردعمل تھا اور انھیں براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں غلط تھی تو ہاں میں غلط تھی۔ مجھے انھیں میسج کرنا چاہیے تھا۔ وہ ٹھیک کہتے ہیں مجھے اُن سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے ساتھ ٹی وی پر تلخ کلامی کے بعد ماہرہ خان نے ان پر تنقید کی تھی جس پر خلیل الرحمان قمر نے اظہارِ ناراضی کیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، بھارتی جنرل کا اعتراف
Next post اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 480 نان ٹیچنگ اسٹاف کی غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف