
عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کے جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران جذباتی گانا گنگنا رہی ہیں۔
عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد وائرل ہونے والی اس ویڈیومیں وہ نصرت فتح علی خان کا مشہو گانا “ نہ چھیڑو ہمیں“ گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
گرچہ گانا گنگناتے ہوئے ان کے چہرے پر ہنسی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ہنسی کے پیچھے وہ اپنا غم چھپانے کی کوشش کررہی ہیں اور یہ گانا بھی ان کی اسی دلی کیفیت کے پیچھے چھپے جذبات کی تشریح کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے مختلف رائے سامنے آئی ہے۔ کچھ صارفین نے میرب علی کی اس ویڈیو پر تنقید کی اور کہا کہ وہ عاصم اظہر کے بارے میں غیر ضروری طور پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹس تک میں میرب علی کا نام لینے سے گریز کیا ہے، جبکہ میرب علی اس معاملے کو ہنسی مذاق کا حصہ بنا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 12 جون 2025 کو عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے میرب علی سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا اور یہ فیصلہ دونوں کی باہمی رضا مندی کا تھا۔
اس اعلان کے بعد دونوں نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بات نہیں کی، مگر میرب علی کا گانا گانے والی ویڈیو اس بریک اپ کے تناظر میں دیکھی جا رہی ہے۔
Average Rating