مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

Read Time:38 Second

گال: گال میں ہونے والے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں مشفیق الرحیم نے پاکستان کے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔

مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کیرئیر کی اپنی 12ویں سنچری اسکور کی، جس کے بعد وہ سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ میں اوپنر کے علاوہ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے پاکستان کے یونس خان کا ریکارڈ توڑا، 2015 میں سری لنکا میں میزبان ٹیم کے خلاف یونس خان نے 37 سال اور 216 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔

بنگلہ دیشی بیٹر نے سری لنکا میں 38 سال اور 39 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی، اس طرح انہوں نے یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایران نے روس سے فوجی مدد نہیں مانگی، پیوٹن
Next post فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت