آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

Read Time:48 Second

سڈنی: آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز کی جانب برینڈن کنگ اور شائے ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا۔

برینڈن کنگ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 123 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ گری روسٹن 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ شائے ہوپ 55، شیمرون 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور جلد آؤٹ ہوتے گئے، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ اس طرح آسٹریلیا کو 190 رنز کا ہدف ملا۔

آ سٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 24، کیمرون گرین 51 اور مچل اون 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post این ڈی ایم اے نے25 جولائی تک مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا
Next post اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا