آئی پی ایل کے پہلے سیزن کی فاتح ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا

Read Time:56 Second

نیو دہلی: آئی پی ایل کے پہلے سیزن کی فاتح ٹیم راجستھان رائلز کو حریف ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس سے 2 رنز سے شکست کے بعد فکسنگ کے الزامات نے گھر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ جے دیپ بہاری نے راجستھان رائلز پر فکسنگ کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس بات پر بھی مایوسی کا اظہار کیا کہ ان کی کمیٹی کا آئی پی ایل کے دوران ٹیم کے اقدامات پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

جے دیپ بہاری نے کہا کہ بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا، ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو آپ میچ کیسے ہار سکتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ترجمان نے میچ فکسنگ سے متعلق کمیٹی کی تشکیل اور تحقیقات کرانے کا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نئی نہروں پر احتجاج: 800 ٹینکرز پھنسے سے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
Next post فیصل بینک وفد کا حبیب یونیورسٹی کا دورہ، تعلیم اور ترقی کے عزم کا اعادہ