
قومی کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری ، میڈلز جیتنے پر انعامی رقم میں بڑے اضافے کا اعلان
Read Time:42 Second
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کی منظوری دیدی جس کے تحت انٹرنیشنل اور نیشنل ایونٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ کیا گیا۔
34 ویں بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد ری وائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی جاری کی گئی ،اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ کر دی گئی۔
اولمپکس گولڈ پر 3 کروڑ، سلور پر 2 کروڑ 5 لاکھ اور کانسی کا میڈل جیتنے پر ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 75 لاکھ انعام ملے گا۔
پالیسی کے تحت ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر 15 لاکھ ، یوتھ اور جونیئر گیمز کیلئے بھی انعامی رقم شامل، گولڈ پر 50لاکھ روپے تک انعام ملے گا۔
Average Rating