معاشرے میں صرف عورت ہی کیوں قربانی دے؟ فضیلہ قاضی

Read Time:41 Second

کراچی : سینئراداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ معاشرے میں صرف عورت سے قربانی کی توقع رکھنا ناانصافی ہے، ایک عورت اگراچھی ہے تواسے بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنے لیے اچھے مرد کے رشتے کا مطالبہ کرے۔

فضیلہ قاضی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ہاں اچھی عورت وہ سمجھی جاتی ہے جو ہررشتے کی توقعات پر پورا اترے مگرعورت کی اپنی خواہشات اورحق نظراندازکئے جاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں سب سے آسان کام کسی عورت کی کردارکشی کرنا ہے بلکہ اب مردوں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا ہے، طلاق یا علیحدگی کی صورت میں صرف عورت کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہے۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ اگرمرد باحیا عورت کی خواہش کرتے ہیں تو کیا وہ خود بھی اچھے، باکردارمرد ہیں؟ معاشرتی سوچ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ’بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا‘، امریکی صدر کے بیان پر بھارتی وزارت خارجہ نے کیا کہا؟
Next post پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز کی رپورٹ سامنے آ گئی