ڈبلیو سی ایل فائنل: اے بی ڈی ویلیئرز کی دھواں دار سنچری، پاکستان چیمپئنز کو فائنل میں شکست

Read Time:51 Second

برمنگھم : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو فائنل میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا چیمپیئنز نے جیت کے لیے دیا گیا 196 رنز ہدف اے بی ڈی ویلیئرز کی ناقابل شکست دھواں سنچری کی بدولت اننگز کے 17 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

ڈی ویلیئرز 60 گیندوں پر 120 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ جے پی ڈومنی نے نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شرجیل خان نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جب کہ اننگز کے اختتام پر عمر امین 36 رنز اور آصف علی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے پارنیل اور ویجیون نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بابا وانگا کی رواں سال 2025 سے متعلق حیرت انگیز پیشگوئی!
Next post پاکستانی کھلاڑیوں پر آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ