شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

Read Time:47 Second

اسلام آباد: پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹرینیڈا میں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی،پاکستان نے مقررہ ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، اس ون ڈے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔

وہ 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے، اس سے قبل زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا انہوں نے 65 میچو ں میں 128 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگلے دو میچ جو کہ اتوار اور منگل کو ہونے ہیں وہ بھی برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
Next post برطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں