آئی سی سی نے جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

Read Time:1 Minute, 2 Second

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ شبمن گل کو قرار دیا گیا ہے۔ 25 سالہ شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ سے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

تین ٹیسٹ میچز میں شبمن گل نے 754 رنز 75 کی اوسط سے اسکور کیے۔ جن میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریاں شامل ہیں۔ ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیل کر انہوں نے بھارت کو 336 رنز سے تاریخی فتح دلائی۔

اس دوران شبمن گل انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان اور بیرون ملک یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کپتان بن گئے۔ انہوں نے سنیل گواسکر اور سچن ٹینڈولکر کے پرانے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔

شبمن گل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز چار بار جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اسے اپنے کیریئر اور بطور کپتان اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے شبمن گل کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر کو نامزد کیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post عوام تیاری پکڑلیں! محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
Next post سری لنکا ، بنگلہ دیش ، عراق ، سوڈان اور گنی بسائو پاکستان کے 30 کروڑ ، 45 لاکھ ڈالر کے ڈیفالٹر