آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

Read Time:42 Second

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

بھارت کے شبھ من گِل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں،روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے،ویرات کوہلی کا ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے میں بالرز کی بھی نئی رینکنگ جاری کردی ہے،پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیڈن سیلز نے لمبی چھلانگ لگائی ،وہ 24 درجہ ترقی کے بعد 33ویں نمبر پر آگئے۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر موتی بھی پانچ درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے،اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر چلے گئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارت میں سروگیسی اور بچوں کی اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
Next post آئی سی سی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کی تنزلی