جشن آزادی مبارک، قومی کرکٹرز کے خصوصی پیغامات

Read Time:52 Second

اسلام آباد: پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

بابر اعظم نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، ایمان اور تنظیم، یہ صرف الفاظ نہیں بلکہ ہماری قوت ہیں، اگر ہم آج متحد ہیں تو کوئی چیلنج ہمیں توڑ نہیں سکتا، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب پاکستان کے ہیں۔

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے بھی یوم آزادی کے موقع پر ملک سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو دل میں اورقومی پرچم کو اپنی روح میں رکھتا ہوں، پاکستان ہمارا فخر، ہماری طاقت اور صدا جلنے والی روشنی ہے، آئیں ہم اس کی حفاظت کریں،عزت کریں اورقومی پرچم بلند کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہماری محبت ہمیں بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیتی ہے، وطن سے محبت مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے جذبے کوتقویت دیتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post دیر ، پشاور اور بنوں میں دہشتگردوں کے حملے ، 5 پولیس اہلکار شہید ، 7 زخمی
Next post سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی منگنی ہوگئی، منگیتر کون ہے؟