ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ، یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

Read Time:36 Second

اسلام آباد: ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

یاسر سلطان نے کوریا میں جاری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں 77.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

جیولن تھرو مقابلے میں یاسر سلطان کی پہلی تھرو اور پانچویں تھرو فاؤل ہوئی، تاہم دوسری تھرو 75.79، تیسری 72.57 اور چوتھی تھرو 72.88 میٹر تک پھینکی، جبکہ اپنی چھٹی اور آخری تھرو میں 77.43 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کیلئے میڈل جیت لیا۔

واضع رہے کہ یاسر سلطان پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور قومی سطح پر دو مرتبہ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post مشہور کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا 65 سال کی عمر میں چل بسے
Next post تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، تفصیلات جاری