
فائنل میں رونالڈو کا النصر شکست کا شکار، پنالٹی ککس پر فیصلہ
Read Time:39 Second
ریاض: سعودی کلب النصرکوفائنل میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد پنالٹی ککس پرشکست کا سامنا کرنا پڑا،عالمی شہرت یافتہ اسٹارکرسٹیانورونالڈوالنصرکی نمائندگی کررہے تھے۔
اس میچ کے باوجود رونالڈو نے ایک اورتاریخی سنگِ میل عبورکرلیا وہ النصرکی جانب سے گولوں کی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے پہلے فٹبالربن گئے ہیں جنہوں نے چارمختلف کلبوں کی طرف سے 100 سے زائد گول کیے ہیں۔
انہوں نے ریال میڈرڈ کیلئے 451، مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 145، یووینٹس کیلئے 101 اورالنصر کے لئے 100 سے زائد گول اسکور کئے انکی یہ کارکردگی انہیں فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمارکرتی ہے۔
ان کے مداحوں کواگرچہ فائنل میں شکست کا دکھ ہے تاہم ان کی انفرادی کامیابی نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
Average Rating