سہ ملکی سیریز چوتھا میچ،افغانستان نے پاکستان کو شکست دیدی

Read Time:1 Minute, 35 Second

اسلام آباد: سہ ملکی سیریزکے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

170 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 151 رنز ہی بنا سکی۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ۔صدیق اللہ اتل 64 اورابراہیم زردان 65 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اور صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں افغان بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن کی ایک نہ چلی،مقررہ اوورز میں گرین شرٹس 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا پائے۔

حارث رئوف 34 رنزناٹ آئوٹ کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ، صاحبزادہ فرحان 18،فخر زمان 25، سلام آغا 20،محمد نواز 12، فہیم اشرف نے 14 رنز کی اننگز کھیلی ، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی پہلی ہی گیند پر آئوٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی ، راشد خان ، محمد نبی، نور احمد نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ کے آغاز سے قبل  پاکستان اور افغانستان کرکٹ ٹیم  نے سیلاب اور زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئےایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

ٹاس

افغانستان  نے  پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،بعدازاں افغان کپتان راشد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، یو ای اے سے میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔اسپنر نوراحمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیاگیا ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے ،ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں ،شاہین آفریدی اور حارث روف کی واپسی ہوئی ہے،حسن علی اور سلمان مرزا کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
Next post بارشیں اور سیلابی صورتحال، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ