جنوبی افریقہ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی

جنوبی افریقہ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی

Read Time:54 Second

اسلام آباد: جنوبی افریقہ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق دورے کے دوران 2 ٹیسٹ میچز،3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی اور باقی لاہور میں ہوں گے۔

فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا،جنوبی افریقا سے 3 ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر فیصل آباد میں ہو گی۔

جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سیریز ملک میں معیاری کرکٹ لائے گی، سمیر احمد سید نے کہا کہ فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی تاریخی لمحہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے،ایک ٹیسٹ میچ لاہور جبکہ دوسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2027 کا آغاز 12 اکتوبر سے پاکستان میں ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کل ملک بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جائے گا
Next post صدر ٹرمپ کا محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’محکمہ جنگ‘ رکھنے کا اعلان