سلمان خان نے بالی وڈ میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی

Read Time:57 Second

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔

سلمان خان پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ذاتی رنجشوں کے سبب کئی اداکاروں اور جونیئر آرٹسٹس کے کیرئیر کو نقصان پہنچایا اور انہیں فلم انڈسٹری میں نام بنانے سے روکا۔

اب بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیرئیر بنانے یا برباد کرنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر متعارف کرایا اور کہا تھا کہ میں ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیرئیر بنایا ہے۔

اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ کیرئیر بنانے والا میں نہیں، اوپر والا ہے بلکہ مجھ پر تو یہ الزام بھی لگا ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیرئیر تباہ کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ کہنا میں نے کسی کا کیرئیر تباہ کیا ہے، یہ میرے اختیار میں نہیں ہے، اگر میں کسی کا کیرئیر کھاؤں گا تو وہ میرا اپنا ہی کیرئیر ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نیپال، سوشل میڈیا پر عائد پابندی ہٹا دی گئی
Next post ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا