عامر خان نے اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے ناکام ہونے کی وجہ بتادی

Read Time:1 Minute, 2 Second

ممبئی: سپر اسٹار عامر خان نے اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے ناکام ہونے کی اصل وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان دو دہائیوں تک بلاک بسٹر فلم دیتے رہے جس کے بعد 2018 میں بننے والی فلم  ٹھگز آف ہندوستان اور 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ بری طرح ناکام ہوئیں۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار نے ‘ لال سنگھ چڈھا’ کے ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘میں اس فلم کو لے کر تھوڑا زیادہ پر اعتماد ہو گیا تھا کیونکہ میں نے بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دی تھیں’۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ عام طور پر ہر پروڈکشن کا جائزہ ‘اکنامک فلٹر’ کے ذریعے کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ فلم ریکارڈ توڑنے کے باوجود مالی نقصان سے دوچار نہ ہو لیکن لال سنگھ چڈھا کے ساتھ اس فلٹر کو نظر انداز کیا گیا تھا۔

واضح رہے عامر خان کی فلم  ستارے زمین پر رواں سال جون کے مہینے میں ریلیز ہوئی۔

عامر خان کی تازہ ترین فلم ستارے زمین پر ایک کامیاب فلم کے طور پر ابھری، جس نے دنیا بھر میں تقریباً  266 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post جنگ کے بعد پہلی بار آمنا سامنا، کئی کھلاڑی پہلی بار روایتی حریف کا سامنا کریں گے
Next post افریقی ملک کانگو میں 2 کشتیوں کو حادثات، 190سے زائد افراد ہلاک