ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Read Time:2 Minute, 38 Second

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6  وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا  جو کہ بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو  15 رنز بنا کر 21 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ ہاردک پانڈیا نے لی۔فخر کو آؤٹ دینے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور صارفین نے فیصلے کو متنازع قرار دے دیا۔

فخر کے آؤٹ ہونےکے بعد صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 93 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر صائم ایوب 21 رنز بنا کر دوبے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسین طلعت تھے جو 110 کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کا شکار بنے۔ ان کے بعد 115 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان بھی 58 رنز بنا کر دوبے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد نواز 149 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان سلمان آغا نے 17 اور فہیم اشرف نے8 گیندوں پر 20 رنز  ناٹ آؤٹ بنائے۔

بھارت نے ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبمن گل تھے جو 47 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

123 کے مجموعی اسکور پر ابھیشیک شرما ابرار کا شکار بنے، انہوں نے 39 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 74 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن کو 13 رنز پر حارث نے بولڈ کیا جب کہ تلک ورما 30 اور ہاردک پانڈیا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، فہیم اشرف اور ابرار احمد نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی اسکواڈ میں آج 2 تبدیلیاں کی گئیں، پاکستانی ٹیم میں آج فہیم اشرف اور حسین طلعت پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے۔

قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز،  محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل تھی۔

بھارتی ٹیم میں  بھی دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جسپریت بھمراہ اور ورون چکرورتی کی واپسی ہوئی ۔

ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔ آج بھی دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔

واضح رہےکہ گروپ میچ میں بھی پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد: آسٹریلیا ، برطانیہ اور کینیڈا نے فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ پرامن مستقبل کیلئے فلسطینی ریاست کو شراکت داری کی پیشکش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں مسلسل غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور غزہ میں جاری حملوں نے لاکھوں افراد کو بے گھر اور ہزاروں شہریوں کو قتل کیا ہے، یہ سب اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ علاوہ ازیں آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کیلئے عالمی کوششوں کا حصہ ہے ، دوسری جانب برطانیہ نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ برطانیہ کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپی یونین کے کئی دیگر ممالک بھی فلسطین کو مکمل ریاست کا درجہ دینے پر غور کر رہے ہیں۔ قبل ازیں برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا تھا کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ایک اہم سفارتی اقدام ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کل ہی فلسطینی ریاست وجود میں آ جائے گی ، یہ عمل طویل مدتی امن کے حل کی طرف ایک قدم ہے۔ Previous post برطانیہ ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Next post امریکہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدامات کو نمائشی قرار دے دیا