فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم ، جیت ہماری ہی ہو گی ، شاہین آفریدی

Read Time:48 Second

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم  یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔

شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، کرکٹ ایسے ہی کھیلی جاتی ہے ، پاکستانی فاسٹ بائولرز جارحانہ مزاج ہیں مجھے ان کا جارحانہ مزاج پسند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، جو بھی ٹیم سامنے ہو گی فائنل میں اسے شکست دیں گے۔

فاسٹ بائولر نے کہا کہ  دبئی میں فاسٹ بائولرز کو اتنی سوئنگ نہیں ملتی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بائولرز کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہے، کسی دن پچ ایسی ملتی ہے جس پر بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے ، میرا کام ٹیم کا مورال بلند رکھنا اور کرکٹ کھیلنا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post حکومت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس لیتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Next post اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی