محمد آصف نے بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا

Read Time:1 Minute, 3 Second

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا۔

سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اچھی لینتھ پر لگاتار 3 گیندیں گرا دیں۔ تو میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ابھیشیک شرما آؤٹ ہو جائے گا۔ ایک ہی جگہ پر گیند کریں، باؤنڈری بھی لگ جائے تو بھی اپنا پلان تبدیل نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کون بندہ پہلی گیند باؤنسر کرواتا ہے۔ لیکن شاہین آفریدی نے ابھیشیک کو پہلی ہی گیند باؤنسر کرا دی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما کی پرفارمنس بہترین ہے۔ اور سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں انہوں نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

ابھیشیک شرما ٹی 20 ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں 300 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ وہ ابھی تک 6 میچز میں 309 رنز بناچکے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل ٹی 20 ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پاکستانی بلے باز و وکٹ کیپر محمد رضوان کے پاس تھا۔

پاکستان اور بھارت کے خلاف کل بروز اتوار کو ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائی، 17 خوارج ہلاک
Next post ایشیا کپ کا فائنل: بڑے معرکے کے ٹکٹ کتنے میں فروخت ہوئے؟