موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

Read Time:44 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پرکہرا پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند چھائی رہی۔

کم سے کم درجہ حرارت اسکردو کا منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لہہ، زیارت، قلات میں منفی07 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ اور گلگت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع! حکام کی دوڑیں لگ گئیں
DG ISPR Next post پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر