محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

Read Time:59 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند چھائی رہی۔

کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی11 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ دسمبر سے ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، چھ دسمبر کو بھی بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

6 سے 10 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، ماہرین کے مطابق فعال شمال مغربی ہوائیں اور بخیرہ عرب کی نمی اس بارش کے طویل سلسلے کا سبب بنے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
Next post نومبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کیا کارکردگی رہی؟