قطر پر حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے: سابق سعودی انٹیلی جنس چیف

Read Time:48 Second

ریاض: سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا  کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قطر  پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے، وہ اپنی سلامتی سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں۔ 

سابق انٹیلجنس چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ ہو تو مزاحمت بھی نہیں ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا تاہم اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی البتہ اب اسرائیلی وزیراعظم نے اس حملے پر قطر سے معافی مانگ لی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ ، 65 ہزار کی حد عبور کر گیا
Next post طبی دنیا میں انقلاب، منٹوں میں فریکچر جوڑنے والا سپر گلو تیار