پاک بھارت تنازع: سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل

Read Time:48 Second

اسلام آباد: سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل کر دی گئی۔

ایونٹ کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پہلے 29 مئی سے اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی، اب انہیں تاریخوں میں ایونٹ ازبکستان میں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں۔

 ایونٹ کی متنقلی کا فیصلہ گزشتہ دنوں نیپال میں سینٹرل ایشین والی بال فیڈریشن کے اجلاس میں ہوا۔پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post جنگ کے طبل میں شدت: بھارت دنیا کی چوتھی اور پاکستان 12ویں بڑی طاقت ، کس کے پاس کتنے ہتھیار ہیں؟
Next post پاکستانی ہیکرز نے بھارتی فضائیہ اور فوج کی ویب سائٹس ہیک کر لیں