
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانزکو 7 وکٹ سے ہرادیا
ملتان: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نےملتان سلطانزکو 7 وکٹ سےہرادیا۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23 اور طیب طاہر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاز صداقت اور لوک ووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی نے 109رنز کا ہدف 13 اوورز میں حاصل کرلیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 49 اور میکس برائنٹ نے 38 رنز کی اننگز کھیلیں۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 2 اور ڈیوڈ ویلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 8 میچز کھیلے ہیں، اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن کراچی کنگز کی ہے جس نے 8 میچز میں 5 میں کامیابیوں کے بعد 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
9 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کی چوتھی پوزیشن ہے، جب کہ 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر پشاور زلمی کا ہے۔
ٹیبل پر آخری نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہے جو ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
More Stories
پاکستان سپر لیگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز...
پاکستان کے جواب کا خوف، بھارت نے آئی پی ایل ہی معطل کر دی
ممبئی: پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کا خوف، بھارت نے آئی پی ایل ہی معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا...
بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے...
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
بینکاک: تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ...
نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پی...
پاک بھارت تنازع: سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل
اسلام آباد: سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل کر دی گئی۔ ایونٹ کو پہلگام حملے کے...
Average Rating