
شبمن گل کو کہہ دیا بائے بائے؟ سارہ ٹنڈولکر کی زندگی میں آنے والا نیا شخص کون؟
ممبئی: بھارت کے کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار ان کا نام بالی وڈ کے معروف اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جس سے نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، سارہ اور سدھانت کے درمیان تعلقات کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں، خاص طور پر شبمن گل سے علیحدگی کے بعد۔
یاد رہے کہ سارہ اور بھارتی کرکٹر شبمن گل کے درمیان تعلقات کی افواہیں گزشتہ کچھ برسوں سے سرگرم تھیں، مگر دونوں نے کبھی ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

حالیہ آئی پی ایل سیزن کے دوران کمنٹیٹر ڈینی موریسن کی جانب سے شبمن گل سے اچانک شادی کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر وہ حیران ہو گئے اور خاموشی سے آگے بڑھ گئے، جس سے مزید قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔
اسی دوران یہ بھی سامنے آیا کہ سارہ اور شبمن نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے، جس سے ان کے تعلقات میں دراڑ کی قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی فلمی جریدے نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اس وقت اداکار سدھانت چترویدی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، سارہ کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سدھانت چترویدی کا سابقہ تعلق امیتابھ بچن کی نواسی نویہ نندا کے ساتھ رہا تھا، تاہم اب دونوں کے راستے جدا ہو چکے ہیں۔
سارہ ٹنڈولکر نہ صرف سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہونے کے ناطے مشہور ہیں، بلکہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت اور ماڈلنگ کیریئر کے باعث بھی پہچانی جاتی ہیں۔
سارہ نے 1997 میں پیدا ہونے کے بعد دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی کی ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے 2021 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک مقامی فیشن برانڈ کی مہم کا حصہ بنی۔
سارہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں، جہاں وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ سارہ اور سدھانت کے درمیان تعلقات پر مزید کیا نئے انکشافات سامنے آتے ہیں، اور کیا ان کے رشتہ میں مزید کوئی پیش رفت ہوگی۔
More Stories
ہانیہ نے اپنی بلی کا نام ”ایشوریا“ رکھ دیا، انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی
اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے حالیہ برسوں میں بین الاقوامی سطح پر خوب شہرت حاصل کی...
تاریخ کی سب سے مہنگی ویب سیریز، ایک قسط پر 1600 کروڑ روپے خرچ
اسلام آباد: ٹیلی ویژن کو تاریخی طور پر سینیما کا ایک غریب ہمزاد سمجھا جاتا تھا، جب بڑی بجٹ والی...
’تم کون ہو؟ : میٹ گالا میں غیرملکی میڈیا شاہ رخ خان کو نہ پہچان سکا
اسلام آباد: شاہ رخ خان، جو بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، نے میٹ...
سشمیتا اور ایشوریا کے درمیان تعلقات پر نئی بحث چھڑ گئی
ممبئی: بین الاقوامی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنے والی دو حسینائیں، سشمیتا سین اور ایشوریا رائے، 90 کی...
میری زندگی میں کوئی مرد دوست نہیں، رومیسہ خان نےصرف لڑکیوں سے دوستی پر لب کشائی کر دی
اسلام آباد: نئی نسل کی مقبول اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے بتایا کہ وہ اب صرف لڑکیوں...
مودی جی یہ کیا کر دیا، اکانٹ بلاک ہونے پراشنا شاہ کا طنز
اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ اور میزبان اشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کرنے پر دلچسپ اندازمیں...
Average Rating