کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا، خواجہ آصف

Read Time:49 Second

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت پرکاری ضربیں لگائی ہیں، بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کے لئے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا خطے میں تھانیدار ہونے کا جعلی بیانیہ مسمارکردیا ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہر 2 ماہ بعد جعلی مقابلے کرواکر الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں بد امنی پھیلانے پر لگا ہوا ہے، دنیا امن کی بات کررہی ہے اور بھارت بد امنی کے درپے ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی گجرات سے ان کے پنجاب تک ائیر فیلڈ غیر فعال ہو گئے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی،ہم نے قرض پورا کر دیا، جیسے جیسے وقت گزرے گا تو صورتحال واضح ہوجائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post آپریشن “بنیان مرصوص”: پاک افواج کا فیصلہ کن وار،بھارت کے s-400 سسٹم سمیت متعدد ایئربیسز اور ایئر فیلڈز تباہ
Next post پاکستان نے فتح ون میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی