کھاتے وقت ’موٹو‘ بولنے پر مہمان پر فائرنگ

Read Time:1 Minute, 12 Second

خاجنی: اتر پردیش کے ضلع خاجنی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر دو افراد پر اس وقت فائرنگ کردی جب انہوں نے اسے ایک دعوت کے دوران موٹاپے پر طنز کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، جبکہ اس کی شکایت جمعہ کو تھانے میں درج کروائی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسی روز گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ارجن چوہان، جو کہ علاقہ بیل گھاٹ کا رہائشی ہے، چند روز قبل اپنے چچا کے ہمراہ ایک مندر کے قریب منعقدہ اجتماعی دعوت میں شریک تھا۔ اسی دوران دعوت میں موجود دو مہمانوں انیل چوہان اور شبھم چوہان نے مبینہ طور پرارجن کے وزن پر طنز کیا اور اسے ’موٹو‘ کہہ کر پکارا۔

پولیس کے مطابق اس مذاق سے غضبناک ہو کر ارجن چوہان نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر ان دونوں افراد کا تعاقب کیا۔ اور ملزمان نے تنیواء ٹول پلازہ کے قریب گاڑی روک کر ان دونوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

راہگیروں نے دونوں زخمی افراد کو فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے ضلع میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے دونوں افراد کی جان خطرے سے باہر ہے۔

شبھم چوہان کے والد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو دوسرے دن ہی گرفتار کر لیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post آپریشن بُنیان مرصوص: بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا، 83 بلین ڈالرز کا نقصان، روپیہ بھی گرگیا
Next post پاکستان کو فتح دلانے والے فتح میزائل کو بھارت کیوں نہیں روک سکا