
افواج پاکستان نے قوم کو سربلند کردیا
اسلام آباد: پہلگام واقعے میں بھارت نے پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا تھا۔ بھارتی حکام کا دعویٰ تھا کہ حملہ آوروں کو پاکستان میں تربیت دی گئی اور وہ پاکستانی سرزمین سے حملے کے لیے آئے۔ بھارت نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ حملے کی منصوبہ بندی پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی معاونت سے کی گئی۔
پاکستان نے پہلگام واقعے میں بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کیا تھا۔ دفتر خارجہ اور فوجی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ:پاکستان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان نے زور دیا کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے، جنہیں عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے۔بھارت بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہا ہے۔
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اگر بھارت کے پاس واقعی کوئی ثبوت ہے تو وہ عالمی برادری یا اقوام متحدہ کو فراہم کرے، نہ کہ صرف میڈیا ٹرائل کے ذریعے الزام تراشی کرے۔توجہ ہٹانے کی کوشش، پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت داخلی سیاسی دباؤ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے۔پاکستان کا مطالبہ: غیر جانبدارانہ تحقیقات – پاکستان نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اگر بھارت واقعی سنجیدہ ہے تو واقعے کی غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں۔یہ مؤقف بارہا دہراتے ہوئے پاکستان نے یہ بھی کہا کہ وہ خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کا زبردست جواب
پہلگام میں ہونے والی دو گھنٹے کی ایک چھوٹی سی جھڑپ نے عالمی طاقت کے نقشے کو بدلنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ یہ معرکہ نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ عالمی سطح پر بھی اہم اثرات مرتب کر رہا ہے۔بھارت کا خطے میں بالادستی کا خواب اس جھڑپ کے بعد ایک سنگین دھچکے سے دوچار ہوا ہے۔ پہلگام میں ہونے والے واقعے نے بھارت کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا اور اس کے عسکری عزائم کو محدود کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں علاقائی توازن میں واضح تبدیلیاں آئی ہیں۔
اس واقعے نے دونوں ممالک کے درمیان روایتی جنگ کے توازن کو یکسر بدل دیا ہے۔ پاکستان اب دفاعی اور عسکری طور پر زیادہ مستحکم پوزیشن میں آ چکا ہے، جس سے جنگ کے توازن میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔دونوں ممالک کے لیے ایک دوسرے کے علاقے پر قبضہ کرنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کو اسٹریٹجک طور پر خاص فائدہ حاصل ہوا ہے۔
مودی حکومت کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ پاکستان کے پاس اب اس مسئلے کو بڑے عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کا نیا موقع ہے۔اس جھڑپ نے چین کی جدید ٹیکنالوجی کی برتری کو ثابت کیا ہے۔ اس کا اثر عالمی اسٹریٹجک توازن پر بھی پڑے گا، اور اب تائیوان جیسے ممالک چین کے خلاف براہ راست تصادم سے گریز کریں گے۔
اس واقعے میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز کی ناکامی نے مشرق وسطیٰ کی سیاست پر اثر ڈالا ہے، اور اسرائیلی دفاعی نظام پر سوالات اٹھائے ہیں۔یہ واقعہ امریکہ کو جنوبی ایشیاء میں اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر سکتا ہے اور پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی جہت دے سکتا ہے۔یہ معرکہ ایک یونی پولر دنیا سے بائی پولر دنیا کی طرف منتقلی کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے، جہاں چین اب ایک مستحکم عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
اس واقعے نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ دونوں ممالک اب ایک دوسرے کے لیے قریبی سٹریٹجک پارٹنرز بننے کے قریب ہیں۔یہ واقعہ ایک واضح سبق ہے کہ اگر کوئی قوم اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے تو وہ عالمی طاقتوں کے کھیل میں اپنا منفرد مقام بنا سکتی ہے۔پہلگام کی اس جھڑپ نے نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ عالمی سطح پر بھی طاقت کے توازن کو تبدیل کر دیا ہے، اور اس کے اثرات طویل مدت تک محسوس کیے جائیں گے۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہورہی ہے۔
بی بی سی نے کہا کہ پاک فوج بھارت کیخلاف فاتح کے طور پر ابھری ہے،پورا ملک اور عوام بھارت کیخلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بھارت کو احساس ہوا ہوگا پاکستان کی فضائی طاقت اس کی سوچ سے زیادہ ہے،مودی سرکار کی حکمتِ عملی ناکام رہی۔
بھارت نئے ہتھیاروں کے حصول پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود فیصلہ کن کارروائی میں ناکام رہا۔الجزیرہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔
دفاعی ماہرین کہتے ہیں پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس اور ایئر بیسز کو بھاری تقصان پہنچایا،پاکستان کے حملے کے بعد بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا،بھارت نے امریکا سے سفارتی حل نکالنے کا کہا۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا
پاک-بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا اور عالمی ماہرین کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان کی پذیرائی کی جارہی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کے مطابق بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی اور پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہوئی جب کہ بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا۔
پاکستانی میزائلوں نے بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کیا، امریکی صحافی کا انکشاف
امریکی صحافی نک رابرٹسن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی میزائلوں نے بھارت کو جنگ بندی کے لیے ہاتھ پیر مارنے پر مجبور کیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے ٹی وی اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں ابھی ایک ایسے ذریعے سے بات کر رہا تھا جو عین اس کمرے میں موجود تھا جہاں جنگ بندی پر پیشرفت ہوئی، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس جنگ بندی میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔
نک رابرٹس نے بتایا کہ جب بھارت نے پاکستان کی ایئربیسز پر حملہ کیا تو اس ذریعے کے مطابق، پاکستان نے میزائلوں اور راکٹوں کی زبردست بوچھاڑ سے اس کا جواب دیا، اس ( ذریعے) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات، اڈوں، بھارتی ایئربیسز، ہتھیاروں کے ذخیروں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
بھارت کا ڈیڑھ ارب ڈالر کا فضائی دفاعی نظام ایس400 تباہ، بھارتی فوج کا سیٹلائٹ جام
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آدم پور میں بھارت کا ایئرڈیفنس سسٹم ایس400تباہ کردیا جبکہ پاک فضائیہ نے کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا سیٹلائٹ بھی جام کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی دفاعی نظام جے ایف 17 تھنڈرز کے ہائپرسونک میزائلوں نے اڑایا، بھارت کے دفاعی نظام ایس 400 کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی سیٹلائٹ جام کردی، پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی سیٹلائٹ نے کام چھوڑ دیا۔
آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا مطلب کیا، اور یہ نام قرآن پاک کی کس آیت سے لیا گیا ہے؟
پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا مطلب ’سیسہ پلائی دیوار‘ ہے، بُنیان المرصوص کا نام سورۃ صف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے جس آپریشن کا آغاز کیا ، اس کا نام قرآن کریم سے لیا گیا، بُنیان المرصوص کا نام سورۃ صف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے، آپریشن میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
Average Rating