’بُنیان مرصوص‘ آپریشن کا نام بھارتی حملے میں شہید مسجد کی محراب سے آیا

Read Time:2 Minute, 11 Second

اسلام آباد: مظفرآباد میں بھارتی فضائی حملے میں شہید کی گئی مسجد کے محراب پر کندہ قرآن پاک کی آیت کے آخری الفاظ ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ پاکستان کی جوابی کارروائی کا عنوان بن گئے۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان نے عظیم الشان اور بھرپور فوجی ردعمل کے تحت ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کا آغاز کیا، جو بھارت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔

چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارتی میزائل نے مظفرآباد کی ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچایا۔

جس کے بعد ہفتے کی شام پانچ بجے ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘’ شروع ہوا۔ اس آپریشن میں بھارتی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیاے، جن میں کئی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے حملوں اور ڈرون کارروائیوں کے بعد یہ جوابی کارروائی پاکستان کی عسکری صلاحیت، اتحاد اور عزم کا منہ بولتا ثبوت بن گئی ہے۔

آپریشن کا نام ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کیوں رکھا گیا؟

یہ اصطلاح قرآن مجید کی سورۃ الصف (61:4) کی ایک آیت سے لی گئی ہے:

”اِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ“

ترجمہ: ”یقیناً اللہ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ ہو کر اس طرح لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔“

”بُنیان“ کا مطلب ہے عمارت یا دیوار، اور ”مرصوص“ کا مطلب ہے مضبوطی سے جڑی ہوئی یا سیسہ پلائی ہوئی۔ یوں ”بُنیان مرصوص“ ایک ایسی متحد اور ناقابلِ تسخیر طاقت کی علامت ہے جو دشمن کے سامنے فولادی دیوار بن کر کھڑی ہو۔

یہی آیت اُس مسجد کے محراب پر لکھی گئی تھی جو بھارتی حملے میں شہید ہوئی۔ پاکستانی فوج نے اسی محراب سے پیغام لیتے ہوئے، بزدل دشمن کو بتا دیا کہ یہ قوم اپنی مقدس سرزمین، دین اور عزت کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے۔

یہ آپریشن نہ صرف فوجی ردعمل ہے بلکہ ایک روحانی اور نظریاتی پیغام بھی ہے، کہ پاکستان صرف ہتھیار سے نہیں، ایمان، اتحاد اور قربانی سے لڑتا ہے۔

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم اکثر جہاد کے جذبے سے سرشار اہلِ ایمان کو ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ یعنی آہنی دیوار قرار دیتے تھے۔ ان کے نزدیک یہی وہ بندے ہیں جو اللہ کے محبوب ہیں، اور آج پاکستان نے اسی تصور کو عملی شکل دے دی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ہوگئی
Next post امریکی، برطانوی، فرانسیسی میڈیا اور ماہرین پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے معترف