امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

Read Time:49 Second

واشنگٹن: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مبینہ کردار پر ایران کے تین افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں کیلئے نامزد ایک کمپنی فویا پرس پراسپیکٹیو ٹیکنالوجیسٹ ہے، جس کے ساتھ تین افراد مبینہ طور پر ملک کی وزارت دفاع کے تحت ایران کی دفاعی اختراع اور تحقیق کی تنظیم سے منسلک ہیں۔

اس ادارے کو فارسی مخفف ایس پی این ڈی سے بھی جانا جاتا ہے، امریکا کے اقدامات کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تحقیق اور ترقی کیلئے ایس پی این ڈی کی صلاحیت میں تاخیر اور کمی کرنا ہے۔

ان پابندیوں کی وجہ سے امریکا میں نامزد افراد اور ادارے کے کسی بھی اثاثے کو منجمد کیا جا سکے گا اور امریکی شہریوں اور کمپنیوں پر ان کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندی عائد کی جا سکے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ڈیوڈ وارنر سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلیں گے، آسٹریلوی میڈیا کی تصدیق
Next post چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں