امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

Read Time:1 Minute, 17 Second

واشنگٹن: امریکا اور سعودی عرب نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کرلیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں سمیت دیگر معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاع، توانائی اور معدنایت کے شعبوں میں معاہدے ہوئے ہیں۔

معاہدے کے مطابق سعودی عرب کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو جدید بنانے کا معاہدہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سعودی خلائی ایجنسی اور ناسا کے درمیان بھی ایک معاہدہ شامل ہے۔

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان معدنی وسائل کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دسخط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ انصاف کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے، جبکہ متعدی بیماریوں سے متعلق تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ اور خطے میں دنیا سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کی گئی۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل کو) سعودی عرب پہنچے جہاں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے خود ان کا استقبال کیا۔

صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شاہی محل میں ظہرانے میں بھی اکٹھے شریک ہوئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا
Next post خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی