آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی، سنجے نروپم

Read Time:45 Second

نیودہلی: رافیل طیاروں سے متعلق اسکینڈل پر بھارتی کانگریس رہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا ہے کہ ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو تبدیل شدہ وضاحت نہیں بلکہ تحقیقات کی ضرورت ہے، بی جے پی حکومت اور ڈسالٹ کے درمیان طے شدہ میچ رافیل بدعنوانی کو چھپا نہیں سکتا۔

کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا نے مزید کہا کہ مودی اور ایرک ٹراپیئر کے پی آر اسٹنٹس کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

کانگریس رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ رافیل ڈیل میں تقریباً 41 ہزار کروڑ کی کرپشن کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی۔

کانگریس رہنما سنجے نروپم کا کہنا تھا کہ رافیل کی آفیشل ڈیل میں مودی کے دوست انیل امبانی کو خاص ترجیح دی گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی قسط موصول
Next post شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ: ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیے