
اداکارہ پریتی زنٹا معروف کھلاڑی گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے کے سوال پر بھڑک اٹھیں
ممبئی: انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی مشترکہ اونر و اداکارہ پریتی زنٹا آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں۔PauseMute
گزشتہ روز آئی پی ایل کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی مشترکہ مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کا سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے اِن سے آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل سے شادی کا سوال کیا؟ جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔صارف نے لکھا کہ میڈم میکسویل کی آپ سے شادی نہیں ہوئی، اس لیے وہ آپ کی ٹیم کی طرف سے اچھا نہیں کھیلتا تھا؟۔ جس پر فرنچائز کی شریک مالک نے جواب دیا کہ “کیا آپ یہ سوال تمام ٹیموں کے مرد ٹیم مالکان سے پوچھیں گے، یا یہ امتیازی سلوک صرف خواتین کے ساتھ ہے؟ میں کبھی نہیں جان پاتی کہ خواتین کیلئے کارپوریٹ سیٹ اپ میں کام کرنا کتنا مشکل ہے اگر میں کرکٹ میں کام نہیں کرتی تو”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ آپ نے یہ سوال مزاحیہ انداز میں پوچھا ہے لیکن یہاں موجود لوگ سمجھ رہے ہیں کہ سوال کا مقصد کیا تھا، میں نے گزشتہ 18 سالوں سے بہت محنت کرکے یہاں تک قدم جمائے ہیں، لہذا براہ کرم مجھے وہ عزت دیں جس کی میں حقدار ہوں اور صنفی قیاس آرائیوں سے رک جائیں”۔ واضح رہے کہ پریتی زنٹا کی پنجاب کنگز آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 11 میچوں میں 7 فتوحات اور 3 شکستوں کیساتھ 15 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
More Stories
ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے دھوم مچا دی
اسلام آباد: عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی فلمی مداحوں کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر...
’مس ورلڈ 2025‘ کا تاج کس کے سر سجا؟ اعلان کردیا گیا
لندن: خوبصورتی، ذہانت، اور خدمتِ انسانیت کے امتزاج سے مزین عالمی حسن کے مقابلے ’مس ورلڈ‘ کا آغاز 1951 میں...
ہمایوں سعید کی بیوی سے ایسی فرمائش کہ ماہرہ خان بھی دنگ رہ گئیں
اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکارہمایوں سعید نےایک انٹرویو میں ایسا شوخ جواب دے دیا کہ ماہرہ...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہو گیا ہے، شادی رواں سال ستمبر...
علیزے شاہ نےعیدالاضحیٰ کے حوالے سےخصوصی پیغام شیئر کردیا
اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل...
سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
اسلام آباد: پاکستان کی مشہور سابق اداکارہ سارہ امیر نے انکشاف کیا کہ ان کی محبت تقریباً بیس سال پرانی...
Average Rating