محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی ، درجہ حرارت بڑھ گیا

Read Time:53 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں آج سخت گرمی پڑے گی، ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

تربت میں درجہ حرارت 50، نوکنڈی، دادو، سکھر، ڈیر ہ غازی خان میں 49 ڈگری تک جا سکتا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، نواب شاہ، ملتان، بہاول پور، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کراچی میں 38، کوئٹہ، گوادر میں 40، راولپنڈی 41، اسلام آباد میں 42، لاہور، حیدرآباد میں درجہ حرارت 43، بنوں، پشاور میں 45 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں، امریکی صدر کا اعتراف
Next post پی ایس ایل کی ٹائٹل دوڑ آج سے دوبارہ شروع، زلمی کا کنگز سے ٹکراؤ