فنکارامن کے سفیر ہوتے ہیں، جنگ وسیاست سے ان کا تعلق نہیں، عتیقہ اوڈھو

Read Time:38 Second

اسلام آباد: سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فنکاروں کا جنگ، سیاست یا تنازعات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کیونکہ وہ معاشرے میں امن، محبت اور ہم آہنگی کے پیغام رساں ہوتے ہیں۔

معروف سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹریا وکیل دوسرے ممالک میں کام کرتے ہیں توکوئی اعتراض نہیں کرتا لیکن اداکاروں پرغیرضروری تنقید کی جاتی ہے جوافسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پرنہیں لگانا چاہیے اور بھارتی میڈیا نے توجھوٹ بولنے کی حد کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر امن کی علامت سمجھا جانا چاہیے، نہ کہ شک کی نگاہ سے دیکھا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
Next post مودی حکومت کی شکست کا بدلہ نہتے کشمیریوں سے لیا جا رہا ہے: مشعال ملک