مودی حکومت کی شکست کا بدلہ نہتے کشمیریوں سے لیا جا رہا ہے: مشعال ملک

Read Time:1 Minute, 20 Second

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری سماجی و انسانی حقوق کی کارکن مشعال حسین ملک نے کشمیر کی حالیہ صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے بدترین شکست کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اندر سے ٹوٹ چکے ہیں اور اس شکست کی شرمندگی چھپانے کے لیے وہ نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ “مودی مار کے بعد مایوس اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کی حکومت کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے اور ان سے زبردستی اعترافی بیانات لینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ “مودی سرکار نے کشمیریوں کے کاروبار تباہ کر دیے ہیں اور بھارت میں زیرتعلیم کشمیری طلبہ کو یونیورسٹیوں سے نکال کر ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں۔”

مشعال ملک نے مزید کہا کہ جو بھی کشمیری سوشل میڈیا پر حقائق اجاگر کرتا ہے، اسے خاموش کروا دیا جاتا ہے۔ “یہ سب کچھ مودی سرکار کی شکست کے بعد ہو رہا ہے۔ ان کا صرف ایک ایجنڈا ہے: کشمیر کو کشمیریوں سے خالی کرانا۔”

انہوں نے بھارتی حکومت پر کشمیریوں کی نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ “یہ صرف کشمیریوں پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔”

مشعال ملک نے عالمی برادری اور تمام کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے آواز بلند کریں۔ “اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب کشمیریوں کی آواز بنیں۔”

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post فنکارامن کے سفیر ہوتے ہیں، جنگ وسیاست سے ان کا تعلق نہیں، عتیقہ اوڈھو
Next post ناسا کے جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے دور دراز کہکشاں میں جما ہوا پانی ڈھونڈ لیا