سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا، مرض آخری اسٹیج پر پہنچ گیا

Read Time:1 Minute, 2 Second

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹ رہنما 82 سالہ جوبائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ بائیڈن آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی تصدیق جمعہ کے روز ہوئی، اور یہ ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔

بیان کے مطابق جوبائیڈن اور ان کے اہل خانہ معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کا کینسر اب آخری اسٹیج میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی بیماری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے مکمل ہمدردی ظاہر کی ہے۔

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا، ’جوبائیڈن کی میڈیکل رپورٹ کے متعلق سن کر دکھ ہوا۔ میلانیا اور میں اس مشکل گھڑی میں بائیڈن فیملی کے ساتھ ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔‘

واضح رہے کہ جوبائیڈن 2020 سے 2024 تک امریکہ کے صدر رہے اور اپنی معمر عمری کے باوجود سرگرم سیاسی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

ان کی بیماری کی خبر نے امریکی سیاسی حلقوں اور عوام میں گہری ہلچل پیدا کر دی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی
Next post پاکستان کے نفرت میں اندھے بھارت کا ایشیا کپ سے فرار کا فیصلہ